Call: +92 309 0560000
spot_img
Homeامراض اور ان کا علاجکولیسٹرول کیا ہےاس کا علاج اور علامات کیا ہیں

کولیسٹرول کیا ہےاس کا علاج اور علامات کیا ہیں

Signs Your Arteries Full Of Cholesterol | High Cholesterol Signs and Symptoms in Urdu/Hindi

ہائی کولیسٹرول کی سطح آپ کے دل کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ خون میں تیزی سے جمع ہونے والا ایک گندا مادہ ہارٹ اٹیک، فالج اور دل سے متعلق امراض کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ غلط خوراک خران طرز زندگی اور ورزش کی کمی کی وجہ سے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ موم کی طرح ایک چپچپا مادہ ہے، جو چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے خون کی رگوں میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے خون کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہونے لگتی ہے اور خون کا بہاؤ سست ہو جاتا ہے جس سے کئی بیماریوں کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے شہد کو خوراک میں شامل کریں

ڈاکٹرز کے مطابق شہد خراب کولیسٹرول کو خون کی شریانوں میں جانے سے روکتا ہے۔ اس کے لیے 1 کپ گرم پانی میں 1 چائے کا چمچ شہد اور لیموں کا رس اور چند قطرے ایپل سائڈر سرکہ مکس کرکے پی لیں۔

کولیسٹرول بڑھنے پر لہسن کو خوراک میں شامل کریں

لہسن میں سلفر پایا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی غذا ہے، جو ہائی کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کا گھریلو علاج یہ ہے کہ لہسن کی 6 سے 8 لونگ پیس کر 50 ملی لیٹر دودھ اور 200 ملی لیٹر پانی میں ابال پر استعمال کریں۔

مفید مشورہ کے لیے ابھی حکیم صاحب سے رابطہ کریں

ہلدی کولیسٹرول کو کم کرنے میں فائدہ مند

ہلدی ایک ایسا مسالا ہے جو شریانوں کی دیواروں پر جمع ہونے والی پلیک کو کم کرتی ہے اور رگوں میں جمع کولیسٹرول کو توڑتی ہے۔ اس کے لیے آپ ہلدی کو نیم گرم پانی میں ملا کر پی سکتے ہیں۔

میتھی کے بیج کولیسٹرول کو کم کرتا ہے

میتھی کے بیجوں میں پوٹشیم، آئرن، زنک، کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں، جو جسم سے کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔ اس کے لیے ایک چائے کی چمچ میتھی کا پاؤڈر دن میں دو بار نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

دھنیا کے بیج کولیسٹرول کے لیے مفید

دھنیا اپنے ہائپوگلیسیمک اثر کی وجہ سے ہائی کولیسٹرول کو کم کر سکتا ہے۔ دھنیا کے بیج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی موثر ہے اور بلڈ شوگر کو کم کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس کے لیے 1 کپ پانی میں 2 چمچ ہلدی ڈال کر ابال لیں اور دودھ، چینی، الائچی پاؤڈر کے ساتھ ملا کے دن میں دو بار استعمال کریں۔

سیب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے

سیب پیکٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں، جسے فلیوونائڈز کہتے ہیں، جو کولیسٹرول کی بلند سطح کو کم کرتے ہیں اور یہاں تک کہ آپ کے پھیپھڑوں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اس کے لیے روزانہ ایک سیب کھائیں۔

چقندر کولیسٹرول کے لیے فائدہ مند

چقندر میں carotenoids اور flavonoids ہوتے ہیں جو LDL یعنی گندے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسی سبزی ہے، جو بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ اس کے لیے آپ اسے سلاد میں شامل کر سکتے ہیں یا اس کا رس پی سکتے ہیں۔

کولیسٹرول ٹیسٹ کے نتائج کا کیا مطلب ہے؟

اگر سطح بہت زیادہ ہے تو، مریض کو دل کی بیماری پیدا ہونے اور ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔

ٹیسٹ کیسے کیا جاتا ہے؟

ٹیسٹ بازو سے وینس خون لے کر کیا جاتا ہے۔

امتحان نہ تو خطرناک ہے اور نہ ہی تکلیف دہ۔

مریض بازو میں داخل ہونے والی سوئی کی چٹکی کو محسوس کر سکتا ہے۔

ہائی کولیسٹرول کی سطح آپ کے دل کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ خون میں تیزی سے جمع ہونے والا ایک گندا مادہ ہارٹ اٹیک، فالج اور دل سے متعلق امراض کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ غلط خوراک خران طرز زندگی اور ورزش کی کمی کی وجہ سے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ موم کی طرح ایک چپچپا مادہ ہے، جو چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے خون کی رگوں میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے خون کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہونے لگتی ہے اور خون کا بہاؤ سست ہو جاتا ہے جس سے کئی بیماریوں کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے شہد کو خوراک میں شامل کریں۔

کولیسٹرول کم کرنے کی ترکیب

یہ ریسیپی خراب کولیسٹرول کو توڑنے میں مدد کر ے گی اور آپکی شریانوں سے کولیسڑول کو صاف کرے گی اور اس سے آپکو صحت مند زندگی کی طرف واپس آنے میں مدد ملے گی اسکے ساتھ ساتھ یہ غذائی اجزاء آپکے جسم کو توانائی فراہم کریں گے۔

ترکیب

صاف پانی چار لیٹر
دیسی لیموں آٹھ عدد
دیسی لہسن آٹھ کلیاں(پورے لہسن نہیں صرف کلیاں)
دیسی ادرک چار سے پانچ سینٹی میٹر
ہدایات
۱۔لیموں کو بہت اچھی طرح دھولیں۔
۲۔لیموں چھیلے بغیر بیج نکال کر باریک سلائس کرلیں۔
۳۔ادرک لہسن کو چھیل کر الگ الگ کچل لیںیا چاپ کرلیں۔
۴۔لہسن کچل کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس عمل سے اسمیں الیکن ایکٹیویٹ ہوگا۔
۵۔اسکے بعد لیموں ،ادرک اور لہسن کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
۶۔اب ایک درمیانے ساس پین میں چارلیٹر پانی اور یہ پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک ابال آنے تک پکائیں۔
۷۔جب ابال آنے لگے تو چولھے سے اتار دیں۔
۸۔ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں ۔
۹۔شیشے کی ایئر ٹائٹ جار یا بوتل میں فرج میں رکھیں۔

استعمال کا طریقہ

روزانہ خالی پیٹ کھانے سے دو گھنٹہ قبل استعمال کریں ۔
اسکے استعمال کے ساتھ ساتھ روزانہ یا ہفتے میں کم از کم تین دفعہ ورزش ضرور کریں یا تیس منٹ پیدل چلیں۔

اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

الأكثر شهرة

spot_img

احدث التعليقات