لیموں قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہے، کیونکہ اس ایک لیموں میں اتنے فوائد چھپے ہیں کہ یہ ہمارے کئی مسائل کا واحد حل ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں لیموں سے خوبصورتی بڑھانے، فٹنس برقرار رکھنے اور وزن کم کرنے کے طریقے جنہیں آزما کر آپ بھی ہو سکتی ہیں دلکش، سِلم اور اسمارٹ وہ بھی آسانی سے تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔
لیموں کے حیرت انگیز فوائد
• لیموں ہاضمہ بہتر بنانے کا بہترین زریعہ ہے، یہ ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتا ہے، اس میں غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو بدہضمی، اسہال اور قبض کا بھی علاج کرتا ہے اور اس کا استعمال آنتوں کی صحت بھی بہتر بناتا ہے۔
• لیموں کا رس پینے سے ہم موسمی بیماریوں فلو اور وائرل انفیکشن سے بچ سکتے ہیں جیسے نزلہ، بخار اور وائرل انفیکشن وغیرہ۔
• لیموں میں موجود پوٹاشیم کی وافر مقدار بلڈ پریشر کا قدرتی علاج کرتی ہے اور یہ دل کی صحت برقرار رکھتا ہے۔
• لیموں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کو پھیلنے سے روکتے ہیں، ڈاکٹرز بھی کینسر سے بچنے کےلیے لیموں کے رس کا استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
• لیموں پانی پینے سے جلد صاف ہوتی ہے، یہ رنگت نکھارتا ہے اور چہرے کو تروتازہ بناتا ہے۔
• لیموں کا رس اگر قہوے میں ملا کر پیا جائے تو اس سے وزن میں کمی آتی ہے، صرف نیم گرم پانی میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر اگر روزانہ صبح نہار منہ پیا جائے تو اس سے وزن تیزی سے کم ہو گا اور جسم کی اضافی چربی گھلے گی۔
You’re a really good writer. Very interesting story, written really well.