سابق مِس یونیورس اور مشہور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور اداکاری کی بنا پر شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم “میں ہوں نا” میں بھی اداکارہ نے لیڈ رول میں کردار نبھایا ہے، جسے ناظرین نے نہ صرف بے حد سراہا بلکہ انہیں پسند کیا جا رہا تھا۔ سشمیتا سین نے قرآن مجید کی سورۃ العصر کی تلاوت کر کے بھی سب کی توجہ حاصل کی تھی، جبکہ سوشل میڈیا لائیو پر انہوں نے نے دوبارہ تلاوت کر کے صارفین کو بھی حیران کر دیا تھا۔
سشمیتا سین نے موت کے منہ سے باہر آنے کے بعد زندگی کی قدر سیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے، اب وہ اپنی زندگی کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں اور زندگی میں اب زیادہ ذإہ دار اور اس کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں
واضح رہے اس سال مارچ میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹینٹ ڈالا گیا۔ دل کی سرجری کے فوری بعد ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا۔