Call: +92 309 0560000
spot_img
Homeجڑی بوٹیاں اور ان کے خواصآم پھل کا مزاج فائدے استعمال اور خواص

آم پھل کا مزاج فائدے استعمال اور خواص

Mango (Aam) Ke Fayde | Health Benefits of Eating Mango | Aam Khane ke fawaid in Urdu

انب یا آم

 لاطینی/ نباتاتی نام   MANGIFERA INDICA LINN

 (عربی) انج ۔  (فارسی ) انبہ ۔ ( گجراتی)  آنبو ۔ (انگریزی) مینگو MANGO

مشہور عام پھل ہے۔ ہند میں بکثرت ہوتا ہے۔اس کی گھٹلی کی گری میں تقریبا دس فیصد ٹینک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ قدرے پکے گدراۓ آموں کواڑوسہ کے پتوں کی تہوں کے اندر رکھ کر پکایا جاتا ہے، اسے پال ڈالنا کہتے ہیں ۔

رنگ: سبز ،  سرخ اور زردرنگوں کا ہوتا ہے ۔

 ذائقہ: خام ترش، پتختہ شیریں  چاشنی داراورخوشبودار

 مزاج: خام سردوخشک پہلے درجے میں، پختہ گرم و تر دوسرے درجے میں ۔ پھول اور گٹھلی سرد وخشک پہلے درجے میں

مقدار خوراك: بقدرہضم

افعال و استعمال: پخته – آم مولد خون، مسمن بدن وارواح ، معده،گرده،مثانه آنتوں کوقوت بخشتا ہے ۔ مقوی باہ بھی ہے مگر قلمی قسم کا آم ثقیل ہوتا ہے اور دیر سے ہضم ہوتا ہے ۔ اس کے خشک پھولوں کا سفوف جریان کے لئے اکسیر ہے اور قابض اور مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے خستہ آم بقدر 3 گرام ہمراہ آب تازه دستوں کو بند کرنے کے لئے کھلاتے ہیں۔ آم کو چوس کر کھا نا زیادہ مفید ہے ۔ اس سے امرس۔ امچور ۔ اچاراورمربہ بھی بنایا جا تا ہے۔ پکے آموں کو پتھر کی میز، چکلا یا ٹاٹ پر نچوڑ کر رسں کو سکھا لینے سے امرس (ام پاپڑ )  تیار ہو جا تا ہے، یہ زوداہضم ،خوش ذائقہ اورمقوی ہے۔امچور دافع سکروی ہے۔ اور لیموں کے برابر فوائد رکھتا ہے۔ کچے آم کواگر آگ پر پکا کر اس کا پانی نچوڑا جاۓ اور استعمال کیا جاۓ تو لوزدگی کا خطرہ نہیں رہتا۔ آموں کو کھانے سے پہلے خوب دھولینا چاہیئے تا کہ آم کا چیپ یا گوند جو آم کی ڈنڈی کے اردگرد جمی ہوتی ہے دور ہو جاۓ ۔ آم کا چیپ گلے میں خراش پیدا کرتا ہے۔ آموں کو برف یا سرد آب میں تھوڑی دیر رکھ کر چوسا جاۓ تو خوش ذائقہ ہو جاتے ہیں اوران کی حدت کم ہو جاتی ہے۔ آم کھانے کے بعد دودھ کی لسی پینا مفید ہے۔

۔ کینسر سے بچاؤ
۔ وزن بڑھانے میں موثر
۔ نظامِ انہظام کے لئے مفید
۔ خوبصورت جلد اور بالوں کے لئے
۔ دماغی صلاحیتوں کے لئے
۔ مدافعتی نظام کے لئے
۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے
۔ خون کی کمی کا علاج
۔ ہڈیوں کو مضبوط بنائے
۔ کولیسٹرول گھٹائے
۔ کولیسٹرول گھٹائے

 کیمیاوی تجزیہ سے آم میں کیلشیم فاسفورس، آئرن ، وٹامن سی وٹامن بی کمپلیکس بی 1′ 2 نایاسین ،  ٹارٹرک ایسڈ  ، ملیک اور سٹرک ایسڈ ہوتے ہیں۔ کچے آم میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

الأكثر شهرة

spot_img

احدث التعليقات