Call: +92 309 0560000
spot_img
Homeجڑی بوٹیاں اور ان کے خواصالسی کے بیج کے حیرت انگیز فوائد استعمال اور نقصانات

السی کے بیج کے حیرت انگیز فوائد استعمال اور نقصانات

السی کے بیج پروٹین، فائبر، اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی اچھی مقدار فراہم کرتے ہیں. یہ ناصرف کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں بلکہ، صحت کے مطابق وزن کو برقرار رکھنے اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
السی دنیا کی قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں، بھوری اور سنہری۔ دونوں ہی یکساں طور پر غذائیت سے بھرپور ہیں۔ انکااستعمال پروٹین ، فائبر ، اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی اچھی مقدار فراہم کرتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ متعدد اہم وٹامنز اور معدنیات بھی حاصل ہوتے ہیں۔

السی کےفوائد

ذیل میں السی کے کچھ اہم فوائد بیان کیے گئے ہیں:

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا ذریعہ:

السی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی وافر مقدار ہوتی ہے، خاص طور پر الفا-لینولینک ایسڈ (ALA)، جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ یہ سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

فائبر کا بہترین ذریعہ:

السی میں دونوں قسم کے فائبر (پانی میں حل ہونے والا اور غیر حل ہونے والا) پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتے ہیں اور قبض سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور:

السی میں لینگنانز نامی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مدد کر سکتے ہیں اور ہارمونز کو متوازن رکھتے ہیں۔

دل کی صحت:

السی کا باقاعدہ استعمال خون کی نالیوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

السی میں موجود فائبر بھوک کو کم کرتا ہے اور پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس کرتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جلد اور بالوں کی صحت:

السی میں موجود فیٹی ایسڈز جلد کو نرم اور چمکدار رکھتے ہیں اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد:

السی کا استعمال خون میں گلوکوز کی سطح کو بہتر کرتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

اینٹی سوزش خصوصیات:

اس میں موجود اومیگا 3 اور لینگنانز سوزش کو کم کرتے ہیں، جو جوڑوں کی بیماریوں اور دیگر سوزش والی حالتوں میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر میں کمی:

یہ بیج قدرتی طور پر ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر روز یہ بیج استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کی علامات میں کمی آتی ہے۔کچھ تحقیقات کے مطابق ادویات کے برعکس السی کے بیج زیادہ مؤثر  طریقے سے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔ بلڈ پریشر میں کمی واقع ہونے سے فالج اور دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

السی کے تیل کا استعمال

السی کے تیل کو استعمال کرنے سے جِلد صاف اور شفاف رہتی ہے -السی کے تیل کو نیم گرم دودھ میں استعمال کرنے سے قبض ختم ہوتی ہے -السی کا تیل جسم میں فالتو چربی بننے کے عمل کو روکتا ہے -السی کا تیل دل کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے -السی کے بیج اور اس کے تیل کے طبی فوائد کے متعلق مزید معلومات کسی بھی غذائی ماہر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کو کسی ماہر سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو آپ آسانی کے ساتھ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔

السی کے بیجوں کو کس طرح استعمال کیا جائے؟

اس کے بیجوں کا چھلکا کافی سخت ہوتا ہے اس لیے اگر انہیں ثابت کھایا جائے تو یہ ہضم نہیں ہوتے۔ اس لیے ان کو کھانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو پیس کر استعمال کیا جائے۔ اس کے بیجوں کو بازار سے خریدنے کے بعد صاف کر لیں اور پیس لیں۔ پیسنے کی وجہ سے یہ خراب ہو سکتے ہیں اس لیے پیسنے کے بعد ان کو فریج میں رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر نہار منہ پانی کے ساتھ کھا لیں۔ ہر روز ان کا ایک  چمچ استعمال کرنا کافی ہو گا۔ ایک ہفتے بعد دو چمچ بھی کھائے جا سکتے ہیں۔ دو ہفتوں کے بعد صحت پر اس کے مفید اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ السی کے کپسول بھی آپ کوہم سے مل جائے ہیں گے

روزانہ کتنے بیج کھانے کی ضرورت ہے؟

روزانہ صرف ایک کھانے کا چمچ (7 گرام) پسی ہوئی السی کھانے سے بیشتر فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں یا ایک کپسول کھانا بھی مفید ہے

احتیاطی تدابیر:

السی کو ہمیشہ مناسب مقدار میں استعمال کریں (تقریباً 1-2 چمچ روزانہ)۔
السی کو پانی کے ساتھ لیں تاکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہونے سے مسائل نہ ہوں۔
طبی مسائل یا ادویات کے استعمال کے دوران اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

یہ ارٹیکل معلومات کے لیے ہیں کسی بھی چیز کو استعمال کرنے سے پہلے آپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
حکیم کرامت اللہ

923090560000+

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

الأكثر شهرة

spot_img

احدث التعليقات