چہرہ ہی نہیں بلکہ پورے جسم کی رنگت ایک جیسی ہو اور آپ کا رنگ اتنا گورا ہو جائے کہ دھوپ بھی شرما جائے، یہ خیال تو اپ کے دل میں بھی آتا ہوگا اور اس کے لئے فیشل، بیوٹی ماسک، کبھی وٹامنز سیرمز تو کبھی انجیکشنز لگوانے کا بھی سوچتی ہوں گی، مگر ان تمام چیزوں کے اثرات وقتی ہی ہوتے ہیں جو کئی مرتبہ جلد کو نقصان بھی پہنچا جاتے ہیں۔
ایسے میں اگر ہم آپ کو ان تمام محنت سے بچا کر ایک ایسا میجک ڈرنک بنانا سیکھا دیں جس کو پینے سے آپ کے پورے جسم کا وائٹننگ ٹریٹمنٹ ہو جائے وہ بھی بناء کسی سائیڈ افیکٹ کے، تو دیر ہی نہ کریں ابھی جانیں، ابھی بنائیں اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ اس میجک ڈرنک میں موجود ہر اجزاء اپ کے فریج اور کچن میں دستیاب ہے، تو لڑکیوں کے لئے تو سب سے بڑی آسانی ہوگئی ہے کہ مہنگے اجزاء منگوانے پر امی کی ڈانٹ بھی نہیں پڑے گی اور سستے آئٹمز سے اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ بھی ہو جائے گا۔
میجک بیوٹی ڈرنک بنانے کا طریقہ:
٭ دو گلاس پانی کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں ہرے دھنیے کی پتیاں ڈالیں۔
٭ اب بلینڈر کو 3 سے 4 سیکنڈز تک چلائیں تاکہ پتیاں اچھی طرح بلینڈ ہو جائیں۔
٭ اس کے بعد لیموں کا رس اور دار چینی کا پاؤڈر ڈال کر تھوڑی دیر بلینڈر کو چلائیں۔
٭ لیجیئے میجک بیوٹی ڈرنک ہوگیا تیار۔ اب دن بھر پیئیں یا دن میں کسی بھی ایک وقت، یہ آپ کو جسمانی وائٹننگ بھی فراہم کرے گا اور جسم کی اضافی کولیسٹرول بھی نکال باہر کرے گا۔
فائدہ کیوں؟
ہر دھنیے میں وٹامن اے ، سی، کے، کیلوریز اور معدنیات پائی جاتی ہیں، لیموں میں سٹرک ایسڈ اور دارچینی میں وائٹننگ فائبریولز۔ یہ تمام مرکبات آپس میں مل کر ایسے انزائمز تیار کرتے ہیں جو اندرونی طور پر جسم میں موجود رنگت کے مرکبات کو نکھارتے ہیں جس سے اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ باآسانی ہو جاتا ہے۔
Shop This Book
Trillion Dollar Coach
Bill Campbell